بلوچستان میں 2000 کلوگرام بارودی مواد برآمد

پاکستان فارورڈ

کوئٹہ -- جیو نیوز نے سوموار (31 جولائی) کو بتایا کہ صوبہ بلوچستان میں الگ الگ کارروائیوں میں پاکستانی دستوں نے 2000 کلوگرام سے زائد بارودی مواد برآمد کیا، دو ملزمان کو حراست میں لیا اور عسکریت پسندوں کے دو ٹھکانوں کو تباہ کیا۔

فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ دستوں نے ضلع قلعہ عبداللہ میں ایک ٹرک میں سے بارودی مواد قبضے میں لے لیا، مزید کہا گیا کہ انہوں نے برآمدگی سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایک اور بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا کہ ضلع ڈیرہ بگٹی میں، فرنٹیئر کور (ایف سی) نے اتوار (30 جولائی) کے روز دہشت گردوں کے دو مکانات کو تباہ کر دیا اور دہشت گردی میں استعمال ہونے والا مواد برآمد کیا، جس میں کچھ دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈیز) اور 32 کلوگرام بارودی مواد شامل تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500