اسلام آباد – ذرائع ابلاغ نے بدھ (19 جولائی) کو اطلاع دی ہے کہ "طالبان کے باپ" کے نام سے مشہور ایک پاکستانی مذہبی رہنما طالبان کو افغان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات پر راضی کرنے کے لئے اپنی مدد کی پیشکش کر رہے ہیں۔
خاما پریس کے مطابق مولانا سمیع الحق کے دفتر سے ایک بیان میں افغان امن عمل میں سہولت کاری کے لئے اپنی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔
ڈان نے اطلاع دی ہے کہ پاکستان میں افغانستان کے سفیر عمر ذخیل وال نے منگل (18 جولائی) کو اکوڑہ خٹک، خیبر پختونخواہ میں مولانا سمیع الحق سے بات چیت کی اور ان سے افغان-پاکستان کشیدگی ختم کرانے میں کردار ادا کرنے کرنے کے لئے کہا۔