پاکستان نے اسکولوں کے افغان طلباء کے لیے خصوصی تعلیمی کارڈ جاری کرنا شروع کر دیے

پاکستان فارورڈ

پشاور -- ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق، پاکستان کے حکام نے پیر (10 جولائی) کو ایسے افغان طلباء کے لیے خصوصی تعلیمی کارڈ جاری کرنا شروع کیے جو خیبر ایجنسی، پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں۔

خاما پریس کے مطابق، خیبر ایجنسی کی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ ایسے بچے جو ان اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں انہیں تحصیل دار (تحصیل کے سربراہ) کے دفتر میں رجسٹر ہونا چاہیے اور خصوصی کارڈ حاصل کرنے چاہیں جو انہیں پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد کو روزانہ پار کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

حکام نے کہا کہ ایسے کارڈ جاری کرنے سے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کی حوصلہ شکنی ہو گی اور عسکریت پسندوں کی دراندازی کو روکنے میں مدد ملے گی۔

ایسے افغان بچے جو فیس ادا کرنے کی استطاعت رکھتے ہیں عمومی طور پر خیبر ایجنسی کے نجی اسکولوں میں جاتے ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 1

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500

Hims college

جواب