8 بین الاقوامی فٹبالر پاکستان میں کھیلیں گے

پاکستان فارورڈ

کراچی -- سماء نے جمعہ (7 جولائی) کو خبر دی ہے کہ فٹبال کے پاکستانی شائقین کے پاس آٹھ بین الاقوامی فٹبالروں کو پہلی بار پاکستان میں کھیلتا دیکھنے کا موقع ہو گا۔

کھلاڑیوں میں برازیل کے رونالڈینو اور روبرٹو کارلوس شامل ہیں۔ آٹھوں کھلاڑی ہفتہ اور اتوار (8 اور 9 جولائی) کو بالترتیب کراچی اور لاہور میں دوستانہ میچ کھیلیں گے۔ دیگر چھ کھلاڑی فرانس، پرتگال، نیدرلینڈز اور برطانیہ سے آئے ہیں۔

سنہ 2009 میں لاہور میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر دہشت گرد حملے کے بعد سے کھیلوں کے غیر ملکی ستارے اور ٹیمیں عام طور پر پاکستان سے گریز کرتے آ رہے ہیں۔ حملے میں سات پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے اور سری لنکا کے کھلاڑیوں سمیت، 20 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500