بلوچستان کے وزیر راکٹ حملے میں بال بال بچ گئے

پاکستان فارورڈ

کوئٹہ -- حکام کے مطابق، جمعرات (6 جولائی) کو بلوچستان کے ایک صوبائی وزیر ضلع پنجگور میں ایک راکٹ حملے میں بال بال بچ گئے۔

اے آر وائے نیوز نے بتایا کہ وزیرِ صحت رحمت صالح بلوچ پنجگور شہر سے پاروم قصبہ جا رہے تھے جب پہاڑیوں میں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے ان کے قافلے پر راکٹ دیگر ہتھیاروں سے فائرنگ کر دی۔

لیویز فورس نے کہا کہ بلوچ اور ان کے ساتھی زخمی ہونے سے محفوظ رہے، انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی فائر کھلنے پر حملہ آور فرار ہو گئے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500