پارہ چنار بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 72 ہو گئی

اسٹاف رپورٹ

پارہ چنار -- ڈان نے خبر دی ہے کہ جمعہ (23 جون) کوپارہ چنار، کرم ایجنسی میں ہونے والے دوہرے بم دھماکوںمیں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 72 ہو گئی ہے کیونکہ اتوار (25 جون) کو مزید پانچ افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔

یکے بعد دیگرے ہونے والے دھماکوں نے توری بازار میں گاہکوں کو نشانہ بنایا جو عید کی خریداری کر رہے تھے۔

حکام نے متنبہ کیا کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ممکن ہے۔

مقامی شہریوں نے ہلاکتوں پر احتجاج کے لیے دھرنا دیا اور آرمی چیف جرنل قمر جاوید باجوہ اور وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کی موجودگی کا مطالبہ کیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500