بہاولپور -- ڈان نے پیر (26 جون) کو خبر دی کہ اتوار (25 جون) کو بہاولپور ڈسٹرکٹ، صوبہ پنجاب میں آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 157 ہو گئی ہے۔
سماء کے مطابق، علاقائی پولیس چیف راجہ رفعت نے کہا کہ لاہور جانے والا ٹرک جس میں 40,000 لیٹر ایندھن تھا، اتوار کی صبح کو ڈسٹرکٹ میں الٹ گیا۔ مقامی شہری بہنے والے پیٹرول کو اکٹھا کرنے کے لیے جمع تھے کہ آگ لگ گئی۔
نشتر ہسپتال میں ڈاکٹر ناہید احمد نے تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 157 ہو گئی ہے۔
حکام نے متنبہ کیا کہ انتہائی شدید زخمیوں میں سے کچھ ہو سکتا ہے کہ وفات پا جائیں جس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔