سری لنکا کی ٹیم پر 2009 کے حملے کے دو ملزمان کو عدالت نے بٓری کر دیا

اسٹاف رپورٹ

لاہور -- سماء نے خبر دی ہے کہ لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بدھ (21 جون) کو دو مدعا علیہان کو بٓری کر دیا جن پر لاہور میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر 2009 کے دہشت گردانہ حملے میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔

دو آدمیوں، عبید اللہ اور ابراہیم خلیل پر ٹیم کی بس پر حملے میں سہولت کاری کرنے کے الزامات تھے۔ اس حملے میں 20 افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سری لنکا کے سات کھلاڑی بھی شامل تھے۔ سات پاکستانی ہلاک ہوئے تھے۔

چھہ آدمیوں جن پر پاکستانی حکام نے اس واقعہ سے تعلق کا الزام لگایا تھا، میں سے چند، پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500