پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سرحد پر باڑ لگانے کا آغاز کر دیا

سٹاف رپورٹ

راولپنڈی – میڈیا کے مطابق، انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے منگل (20 جون) کو کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ اپنی سرحد پر باڑ لگانے کا آغاز کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں کارکنان باجوڑ، مہمند اور خیبر ایجنسیوں میں باڑ اور مزید قلعے اور چوکیاں تعمیر کریں گے۔

دنیا نیوز کے مطابق، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان سے دہشتگردوں کی دراندازی روکنے کے لیے نئی تعمیر کا حکم دیا۔

دوسرا مرحلہ بلوچستان میں باڑ لگائے جانے پر مشتمل ہو گا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500