اسلام آباد ہوائی اڈے پر حکام نے 400 گرام ہیروئین برآمد کر لی

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد -- ڈان نے خبر دی ہے کہ اسلام آباد میں بینظیر بھٹو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے جمعرات (یکم جون) کے روز ایک مشکوک منشیات اسمگلر کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے میں 400 گرام ہیروئین تھی۔

ملزم جدہ جانے والی ایک پرواز میں سوار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ ہیروئین ڈائپرز کے اندر 70 کیپسولز میں چھپائی گئی تھی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500