پاکستانی فورسز نے اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ ضبط کرلیا

سٹاف رپورٹ

پشاور – انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر( نے بتایا ہے کہ آپریشن ردالفساد کی کارروائی کرنے والے پاکستانی فوجیوں نے ملک بھر میں کئی ہتھیار ضبط کیے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ کارروائیاں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شمالی اور جنوبی وزیرستان ، مٹہ، سوات، خیبر پختونخواہ (کے پی) اور جٹگرام گاؤں، نہاگ درہ، کے پی میں کی گئیں۔

ضبط کیے جانے والے ہتھیاروں میں سب مشین گنز، ایک طیارہ شکن گن، کئی رائفلیں، پستول اور بم شامل ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500