پانچ پاکستانیوں کو بعد از وفات اقوامِ متحدہ کے تمغے ملے

اسٹاف رپورٹ

اقوامِ متحدہ - سماء نے خبر دی ہے کہ پانچ پاکستانی جنہوں نے 2016 میں امن کے قیام کی مہمات میں جانیں قربان کی تھیں انہیں اقوامِ متحدہ کے بعد از وفات تمغے ملے ہیں۔

چار فوجی اور ایک عام شہری خاتون 43 ممالک سے تعلق رکھنے والے 117 انعام یافتگان میں سے ہیں جنہیں بدھ (24 مئی) کو اقوامِ متحدہ کے ہیڈکواٹر میں ہونے والی ایک تقریب میں داگ ہمارسکجود تمغے دیے گئے۔

حولدار عبدل مجید خان، حولدار ذیشان احمد، لیفٹینٹ کرنل محمد اشرف، نائیک قیصرعباس اور مسز شبنم خان نے کانگو، آئیوری کوسٹ، وسط افریقی جمہوریہ اور افغانستان میں خدمات انجام دی تھیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500