پاکستانی حکام نے ہوائی جہاز سے 20 کلوگرام ہیروئین پکڑ لی

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد -- ذرائع ابلاغ نے سوموار (22 مئی) کو خبر دی کہ اسلام آباد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے حکام نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی لندن جانے والی پرواز میں سے 20 کلوگرام ہیروئین پکڑ لی اور پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

سماء اور جیو نیوز نے بتایا کہ منشیات کو جہاز کے کھانے پینے کی اشیاء رکھنے والی جگہ میں چھپایا گیا تھا۔

پانچوں ملزمان ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس اور انٹی نارکوٹکس فورس کے قبضے میں ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500