اسلام آباد - طلوع نیوز کے مطابق، پاکستان ملک بھر میں رہنے والے تقریبا 600,000 غیر قانونی افغان مہاجرین کا اندراج کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ یہ بات پاکستان میں افغان مہاجرین کے چیف کمشنر عمران زیب نے جمعرات (18 مئی) کو بتائی۔
انہوں نے کہا کہ اس مہم کے جولائی میں شروع ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ افغان حکومت اس منصوبے میں تعاون کر رہی ہے۔
زیب نے کہا کہ اندراج کے 21 مراکز اور ایک گشتی ٹیم، جس میں 100افغان اہلکار کام کریں گے، رجسٹریشن کی مہم کو انجام دیں گے۔
پاکستان میں تقریبا 600,000 غیر اندراج شدہ افغانیوں کے علاوہ، تقریبا ایک ملین قانونی دستاویزات رکھنے والے مہاجرین ہیں۔
اقوامِ محدہ اس مہم کے لیے سرمایہ فراہم کرنے میں مدد کر رہی ہے۔