مشال خان قتل سے تعلق رکھنے والے مزید 3 افراد گرفتار

سٹاف رپورٹ

نوشہرہ -- جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ اپریل میں مردان کے اندر ایک کالج کے طالب علم کے قتل سے تعلق ہونے کے الزام میں پولیس نے مزید تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان میں اسلامیات کا ایک لیکچرار بھی شامل ہے۔

عبدالولی خان یونیورسٹی کے طالب علم، مشال خان سے مارپیٹ کرنے اور اسے گولی مارے جانے کے بعد، ابھی تک حکام نے 56 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ایک مشتعل ہجوم نے اس پر توہینِ مذہب کا الزام لگایا تھا۔

پولیس نے کہا کہ زیرِ حراست لیکچرار گورنمٹ ڈگری کالج میں پڑھاتا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500