خیبرپختونخوا میں ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گردوں کو پھانسی

سٹاف رپورٹ

راولپنڈی -- فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے جیل حکام نے تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے چار دہشت گردوں کو بدھ (17 مئی) کے روز پھانسی دے دی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پھانسی دیئے جانے والے دہشت گرد دفاعی اہلکاروں کے قتل اور دہشت گردی کی دیگر کارروائیوں میں ملوث تھے۔

اس نے مزید کہا کہ فوجی عدالتوں نے مدعا علیہان کو قصوروار قرار دیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0
تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500