انسداد دہشتگردی پنجاب کے افسران نے خانیوال میں 4 مشتبہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا

سٹاف رپورٹ

خانیوال — دنیا ٹی وی نے پیر (15 مئی) کو خبر دی کہ شعبۂ انسداد دہشتگردی پنجاب ( سی ٹی ڈی) کے افسران نے اتوار(14 مئی) کو ضلع خانیوال میں 4 مشتبہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

شدت پسند، جن کا تعلق ایک کلعدم تنظیم سے تھا، نے ایک چھاپہ مار پولیس پارٹی پر گولیاں چلائیں جنہوں نے جوابی فائرنگ کی۔ 4 مشتبہین فرار ہو گئے۔

دنیا ٹی وی نے خبر دی کہ سی ٹی ڈی نے ہلاک ہو جانے والے شدت پسندوں سے 10 کلو گرام تک دھماکہ خیز مواد اور دیگر ہتھیار برآمد کیے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500