ٹی ٹی پی کی جانب سے 6 مغوی پاکستانیوں کی ویڈیو جاری

سٹاف رپورٹ

پشاور -- ڈان نے خبر دی ہے کہ تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے منگل (9 مئی) کے روز چھ مغوی پاکستانیوں کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ اپنے زندگی کی بھیک مانگ رہے ہیں۔

پاکستانی، جو پولینڈ کی ایک تیل کمپنی کے لیے کام کرتے ہیں، انہیں گزشتہ نومبر میں ڈیرہ اسماعیل خان، خیبرپختونخوا سے اغواء کیا گیا تھا۔

ویڈیو میں چھ افراد کو ساتھ ساتھ بیٹھے دکھایا گیا ہے اور ان میں سے ایک بیان پڑھ رہا ہے۔ اس نے کمپنی، پاکستانی حکومت اور مغویوں کے خاندانوں سے اپیل کی کہ ان کی رہائی کے لیے کام کریں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500