پشاور -- ایکسپریس ٹریبیون نے منگل (9 مئی) کو خبر دی ہے کہ خیبرپختونخوا (کے پی) اسمبلی کے پی کے مدارس کے لیے رجسٹریشن کے قوانین کو سخت بنانے کے لیے ایک بل پر غور کر رہی ہے۔
قانون سازوں نے اپریل میں بل پیش کیا تھا لیکن جمعیت علمائے اسلام (فضل) کے دو قانون سازوں کی جانب سے ترامیم تجویز کرنے کے بعد ایک منتخب کردہ کمیٹی نے اس بل کا جائزہ لیا۔
بل مدارس سے چندوں اور اخراجات کے مکمل ریکارڈ مرتب کرنے کا تقاضا کرے گا۔