پارہ چنار – سماء نے خبر دی کہ منگل (25 اپریل) کو کرم ایجنسی میں ہونے والے دھماکے میں اموات کی تعداد 15 تک پہنچ گئی۔
ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق، کرم زیریں میں سڑک کنارے ایک ریموٹ کنٹرولڈ بم نے ایک مسافر وین کو تباہ کر دیا.
ہسپتال انتظامیہ نے کہا کہ پانچ شدید زخمی متاثرین کے جانبحق ہو جانے سے 9 اموات کی ابتدائی تعداد بڑھ کر 15 تک پہنچ گئی، مزید کہا گیا کہ جانبحق ہونے والوں میں پانچ خواتین اور چار بچے شامل ہیں۔