کرم ایجنسی میں سڑک کنارےنصب بم دھماکے میں کم از کم 9 افراد جاں بحق

اے ایف پی

کرم ایجنسی -- حکام نے کہا ہے کہ منگل (25 اپریل) کے روز خواتین اور بچوں سمیت کم از کم نو افراد اس وقت جاں بحق ہو گئے جب افغانستان کے ساتھ ملحقہ پاکستان کے شمال مغربی قبائلی علاقے میں ایک مسافر ویگن سڑک کنارے نصب ایک بم سے ٹکرا گئی۔

علاقے کے ایک مقامی انتظامی اہلکار، عرفان علی کے مطابق، علی الصبح کرم قبائلی ضلع کے علاقے گودار میں کھچا کھچ بھرا ہوا پک اپ ٹرک دھماکے سے ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا۔

ہسپتال کے حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک شیرخوار بھی شامل تھا۔

ضلع کے محکمۂ صحت کے ایک اعلیٰ افسر، ڈاکٹر مجاہد خان نے اے ایف پی کو بتایا، "ان میں ایک بچہ اور ایک اور نو سالہ بچہ شامل ہے۔ دو خواتین بھی جاں بحق ہوئیں۔"

فوری طور پر کسی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500