کوئٹہ – میڈیا نے خبر دی کہ اتوار (23 اپریل) کو صوبہ بلوچستان اور مہمند ایجنسی میں سڑک کنارے دھماکوں میں کم از کم پانچ سیکیورٹی اہلکار شہید اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔
ایک سیکیورٹی عہدیدار نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کیچ، بلوچستان میں ایک ریموٹ کنٹرولڈ بم فرنٹیئر کور (ایف سی) کے گشت کی ایک گاڑی سے ٹکرایا، جس سے ایف سی کے چار ارکان شہید ہو گئے۔
جیو نیوز کے مطابق مہمند ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ نے کہا کہ قبل ازاں اسی روز ایجنسی کی تحصیل سیف میں ایک بارودی سرنگ سے خاصہ دار فورس کا ایک افسر شہید ہو گیا۔