پنجاب میں جماعت الاحرار کے 8 دہشت گرد ہلاک

سٹاف رپورٹ

لاہور -- جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ بدھ (19 اپریل) کو پنجاب میں تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دھڑے جماعت الاحرار کے کم از کم آٹھ مشتبہ دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔

ان دہشت گردوں کو شیخوپورہ کے نارنگ منڈی علاقے میں پنجاب پولیس کے شعبۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ساتھ رات بھر جاری رہنے والے مقابلے کے دوران مارا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ پولیس نے جائے واردات سے 3 کلوگرام بارودی مواد، خودکش جیکٹیں، تین کلاشنکوفیں، پانچ ہینڈ گنز اور گولیاں برآمد کی ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500