افغانستان اور پاکستان ٹی ٹی پی سربراہ کے خلاف مشترکہ آپریشن کا آغاز کر سکتے ہیں

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد – جیو نیوز نے پیر (17 اپریل) کو خبر دی کہ پاکستان میں افغانستان کے سفیر ڈاکٹر عمر زاخیوال نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ ملّا فضل اللہ کے خلاف مشترکہ آپریشن کا آغاز کر سکتے ہیں۔

زاخیوال نے کہا کہ سرحدی تناؤ پاکستان یا افغانستان کے حق میں نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ انہیں توقع ہے کہ دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنائیں گے۔

زاخیوال نے کہا کہ افغانستان کبھی بھی کسی کو پاکستان میں حملے کرنے کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہ دے گا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500