کراچی - جیو نیوز نے جمعرات (13 اپریل) کو خبر دی ہے کہ قانون نافذ کرنے والی ایک نامعلوم ایجنسی کی خفیہ رپورٹ کے مطابق، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے عسکریت پسند اور لیاری علاقے کے مجرم گینگ نے کراچی کو غیر مستحکم کرنے کے لیے گٹھ جوڑ کر لیا ہے۔
ایجنسی کے مطابق، ٹی ٹی پی اور لیاری گینگ کے ارکان اکثر منگھو پیر کے علاقے میں اکٹھے دیکھے جا رہے ہیں اور انہوں نے اتحاد بنا لیا ہے۔
ایجنسی نے متنبہ کیا کہ ٹی ٹی پی کا زمان گروپ اور لیاری گینگ کے ارکان مبینہ طور پر شہر میں پولیس پر حملہ کر سکتے ہیں۔