ہجوم نے توہینِ مذہب کے شبہ میں مردان کالج کے طالبِ علم کو ہلاک کر دیا

اسٹاف رپورٹ

مردان -- حکام کا کہنا ہے کہ ایک ہجوم نے جمعرات (13 اپریل) کو توہینِ مذہب کے شبہ میں عبدل ولی خان یونیورسٹی کے ایک طالبِ علم کو ہلاک کر دیا۔

یونیورسٹی اور پولیس کے مطابق، کالج کے گارڈن کیمپس میں طلباء کے ایک گروہ نے مشعل خان کو مار مار کر ہلاک کر دیا۔

جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ دیگر پانچ طالبِ علم زخمی ہوئے۔ اخبار نے مزید بتایا کہ پولیس نے 20 سے زیادہ گرفتاریاں کی ہیں۔

اس واقعہ کے بعد یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500