مہمند میں 2 دہشت گرد ہلاک؛ پنجاب میں 9 مشتبہ افراد پکڑے گئے

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد -- ڈان نے خبر دی ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کم از کم دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جو مہمند ایجنسی میں سرحد پار سے حملہ آور ہوئے تھے اور پنجاب میں نو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

مقامی افراد نے بتایا کہ دہشت گرد افغانستان سے آئے تھے اور انہوں نے منگل (11 اپریل) کو مہمند ایجنسی میں ایک سرحدی چوکی پر حملہ کر دیا۔ فوج نے جوابی کارروائی میں انہیں ہلاک کر دیا۔ ایک فوجی زخمی ہوا۔ زخمی دہشت گرد فرار ہو گئے۔

پنجاب پولیس کے شعبۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق، سی ٹی ڈی نے سوموار (10 اپریل) کو ضلع ملتان میں جماعت الاحرار کے سات مشتبہ ارکان کو گرفتار کر لیا۔ جماعت الاحرار تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا ایک دھڑا ہے۔

ڈان نے سوموار کو خبر دی کہ پولیس نے ضلع گوجرانوالہ سے مزید دو مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500