اقوامِ متحدہ نے لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے ملالہ کو امن کا سفیر مقرر کیا ہے

اسٹاف رپورٹ

نیویارک - اقوامِ متحدہ کے ایک بیان کے مطابق، نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو پیر (10 اپریل) کو اقوامِ متحدہ کا امن کا سفیر متعین کیا گیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے 19 سالہ ملالہ کے لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے متعین کیا۔

وہ کم عمر ترین امن کی سفیر ہیں۔ اس کے علاوہ وہ نوبل انعام جیتنے والی بھی کم عمر ترین فرد ہیں جو کہ انہیں 2014 میں 17 سال کی عمر میں دیا گیا۔

ملالہ جو کہ سوات میں اکتوبر 2012 میں طالبان کی طرف سے قتل کی کوشش میں بچ گئی تھیں، اب انگلینڈ میں رہتی ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500