سکھر - حکام نے کہا کہ پولیس نے سکھر، صوبہ سندھ میں لشکرِ جھنگوی (ایل ای جے) کے ایک مطلوبہ عسکریت پسند، کامران جمشید بھٹی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
سی ٹی ڈی نے ڈان کو بتایا کہ بھٹی، جو صوبہ سندھ میں بہت سے دہشت گردانہ حملوں میں ملوث تھا، انسدادِ دہشت گردی کے صوبائی شعبہ (سی ٹی ڈی) کے افسران کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں اتوار (9 اپریل) کو ہلاک ہو گیا۔
عباسی نے کہا کہ اس کے جرائم میں 2014 میں سینئر پولیس افسر چوہدری اسلم کا کراچی میں کیا جانے والا قتل بھی شامل ہے۔