پشاور - ایک پاکستانی شہر جس نے دس سال سے زیادہ کے عرصے کے دوران تباہ کن انتہا پسندانہ تشدد کا سامنا کیا ہے اپنی اولین بین الاقوامی فلم پیش کرنے جا رہا ہے۔ یہ بات فلم سازوں نے جمعرات (6 اپریل) کو بتائی۔ یہ اس بات کی امید افزا علامت ہے کہ سیکورٹی کی صورت حال بہتر ہوئی ہے۔ یہ خبر اے ایف پی نے اسی دن دی۔
کئی سالوں تک عسکریت پسندی اور بدامنی کا نشانہ بننے والا پشاور جلد ہی "پراجیکٹ پشاور" کے لیے سرخ قالین بچھائے گا، جسے امریکہ، برطانیہ، کینڈا اور ہالینڈ میں پیش کیا جا رہا ہے۔
فلم کے ڈائریکٹر ارشو بنگش نے اے ایف پی کو بتایا کہ "یہ فلم، لندن میں رہنے والے ایک کردار کے گرد گھومتی ہے جو پشاور سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی سے انٹرنیٹ کے ذریعے محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے لیکن جب وہ یہاں آتا ہے تو اسے پتہ چلتا ہے کہ یہ صرف اسے اغوا کرنے کے لیے تیار کیا جانے والا پھندا تھا"۔
اس کی فلم بندی پشاور اور اس کے ساتھ ہی برطانیہ اور کینیڈا میں ہوئی ہے۔ اس فلم کو انگریزی، ڈچ، اردو اور پشتو زبانوں میں جاری کیا جائے گا۔
سیکورٹی کے بہتر ہو جانے کے ساتھ ہی پشتو سینما میں بحالی ہو رہی ہے۔
بنگش نے کہا کہ سرخ قالین پریمیئر فلم کے پیش کیے جانے سے پہلے پشاور میں ہو گا جو کہ اگلے دو ماہ میں ہو گا"۔