https://pakistan.asia-news.com/ur/articles/cnmi_pf/newsbriefs/2017/04/05/newsbrief-03

حکام نے کراچی میں جہاز سے 15 کلوگرام ہیروئین پکڑ لی

سٹاف رپورٹ

کراچی -- جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے محفاظ حکام اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں نے منگل (4 اپریل) کے روز پی آئی اے کے جہاز میں خفیہ طور پر لادی گئی تقریباً 15 کلوگرام ہیروئین پکڑ لی۔

ہوائی جہاز 30 مارچ کو مدینہ سے پہنچا تھا اور اسے ہوائی اڈے کے ہینگر میں کھڑا کیا گیا تھا۔ بین الاقوامی منڈی میں اس ہیروئین کی مالیت تقریباً 300 ملین روپے (2.8 ملین ڈالر) ہے۔

حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی گرفتاریاں عمل میں نہیں آئیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا
0
نہیں
تبصرے 0
تبصرہ کی پالیسی
Captcha