بنوں میں جیل توڑنے کے واقعہ کی شخصیت کو کوہاٹ میں پھانسی

اسٹاف رپورٹ

کوہاٹ -- ڈان کے مطابق، ایک دہشت گرد جس نے اپریل 2012 میں خیبرپختونخواہ کی بنوں جیل سے 400 قیدیوں کو فرار ہونے میں مدد فراہم کی تھی، کو جمعرات (30 مارچ) کو کوہاٹ میں پھانسی دے دی گئی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ طاہر شاہ، جو کہ "کٹر دہشت گرد" تھا کا تعلق تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تھا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ شاہ کو فوجی عدالت کی طرف سے سزائے موت سنائی گئی تھی۔

بنوں میں جیل توڑنے کے واقعہ میں عام مجرم اور عسکریت پسند جن میں عدنان رشید جو کہ اپنی پھانسی کا انتظار کرنے والا فضائیہ کا سابقہ رکن ہے جس نے اس وقت کے صدر پرویز مشرف کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی، بھی شامل ہے، فرار ہو گئے تھے۔ رشید ابھی تک لاپتہ ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500