توہینِ رسالت کے الزام میں چار پاکستانی گرفتار

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد - ڈان نے خبر دی ہے کہ پاکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے جمعہ (24 مارچ) کو تین افراد کو گرفتار کیا جنہیں توہینِ رسالت پر مبنی مواد سوشل میڈیا پر شائع کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔ ان گرفتاریوں کی جگہ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

حکام نے فرینزک تجزیے کے لیے ان کے لیپ ٹاپ کمپیوٹروں کو قبضے میں لیا ہے۔

اس ہفتہ کے آغاز میں وزارتِ داخلہ نے ایسے ہی الزامات سے تعلق میں ایک اور شخص کی گرفتاری کی خبر دی تھی۔ اس کے علاوہ بہت سے لوگوں کے ناموں کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا تھا جس کے بعد وہ پاکستان سے باہر نہیں جا سکتے۔

وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے مارچ کے آغاز میں ایسے افراد کے خلاف مقدمات چلانے کا حکم دیا تھا جو سوشل میڈیا پر توہینِ رسالت سے متعلقہ مواد شائع کرتے ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500