سندھ اور بلوچستان میں بموں سے ریلوے اور لڑکیوں کے سکول کو نقصان

سٹاف رپورٹ

کراچی — ڈان نے خبر دی کہ بدھ (22 مارچ) کو سندھ اور بلوچستان کے صوبوں میں بم دھماکوں سے بالترتیب ریلوے پٹڑی اور لڑکیوں کے ایک سکول کو نقصان پہنچا۔

پولیس نے کہا کہ مہربان پور اور روہڑی، سندھ میں نصب شدہ بموں سے ریلوے پٹڑی کو نقصان پہنچا، مزید کہا گیا کہ دھماکوں سے کچھ دیر کیے لیے ریلوے ٹریفک معطل ہو گئی۔

لیویز فورس ذرائع نے کہا کہ ضلع قلعہ عبداللہ، بلوچستان میں ایک موٹرسائیکل پر سوار دو شرپسندوں نے لڑکیوں کے ایک سرکاری ہائی سکول پر ایک دستی بم پھینکا۔ کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔

بلوچستان صوبائی اسمبلی کے ایک رکن زامارک اچکزئی نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب دستی بم سے چند کھڑکیاں ٹوٹی، اس وقت تمام لڑکیاں جماعت میں تھیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500