پاکستانی پارلیمنٹ نے فوجی عدالتوں کے مینڈیٹ میں توسیع کر دی

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد - ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ پاکستانی پارلیمنٹ نے بدھ (22 مارچ) کو ایک مسودہ قانون کی غالب اکثریت سے منظوری دی جس کے تحت ملک کی فوجی عدالتوں کے مینڈیٹ میں توسیع کر دی گئی ہے۔

جیو نیوز اور ڈان کے مطابق، سینٹ (ایوانِ بالا) نے بدھ کو اس مسودہ قانون کو درکار دو تہائی اکثریت کے ساتھ منظور کر لیا، اس سے ایک دن پہلے قومی اسمبلی (ایوانِ زیریں) نے اسے255 کے مقابلے میں4 ووٹوں سے منظور کر لیا تھا۔

یہ مسودہ قانون فوجی عدالتوں کو مزید دو سال کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ ان کا ابتدائی دو سالہ مینڈیٹ جنوری میں ختم ہوا تھا۔

پاکستان نے دسمبر 2014 میں آرمی پبلک اسکول پشاور میں 140 سے زیادہ بچوں اور اساتذہ کے قتل عام کے بعد، ان عدالتوں کو قائم کیا تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500