اسلام آباد - سماء نے خبر دی ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پیر (20 مارچ) کو قومی اسمبلی کو بتایا کہ پاکستانی حکام نے تصدیق اور کمپیوٹرائزڈ کرنے کے عمل کے دوران، 344,597 کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈوں (سی این آئی سیز) کو بلاک کر دیا ہے اور ہتھیاروں کے 163,416 لائسنسوں کو منسوخ کر دیا ہے۔
نثار علی نے کہا کہ حکام نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی طرف سے بتائے جانے کے بعد انہیں بلاک کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنہیں اعتراض ہے وہ عدالت میں جا سکتے ہیں۔ تاہم، حکام ان کی شکایات کا جائزہ لینے کے لیے مقرر کردہ طریقے پر عمل کریں گے اور غیر ملکیوں کو کوئی شناختی کارڈ جاری نہیں کیے جائیں گے۔