افواجِ پاکستان نے 26 گرفتاریاں کیں اور اسلحہ ضبط کر لیا

سٹاف رپورٹ

کراچی — میڈیا نے خبر دی کہ حکام نے پاکستان بھر میں 26 ملزمان کو گرفتار کیا اور اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک ذخیرہ ضبط کر لیا۔

دنیا ٹی وی نے خبر دی کہ اتوار (19 مارچ) کو کراچی میں ایک مشترکہ آپریشن میں تین ملزمان پکڑے گئے۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ انسدادِ شورش کے آپریشن ردّالفساد پر کام کرنے والے حکام نے صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں 19 ملزمان کو گرفتار کیا۔

ڈان نے خبر دی کہ ہفتہ (18 مارچ) کو ضلع کوہلو، بلوچستان میں فرنٹیئر کور نے 28 کلوگرام دھماکہ خیز مواد اور چھ راکٹس سمیت ایک ذخیرہ ضبط کر لیا۔

ڈان نے مزید لکھا کہ حکام نے کوئٹہ میں چار ملزمان کو سب مشین گنوں اور راکٹوں کے ساتھ گرفتار کیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500