پاکستانی جماعتوں نے فوجی عدالتوں کی توسیع پر اتفاق کر لیا

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد -- جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ پاکستانی پارلیمنٹ کی تمام جماعتوں نے جمعرات (16مارچ) کو مزید دو سالوں کے لیے فوجی عدالتوں کے آپریشن کو توسیع دینے پر اتفاق کر لیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صدیق نے پارلیمانی پارٹی کے راہنماؤں کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ قانون ساز توسیع کے مسودہ قانون پر پیر (20 مارچ) کو بحث کریں گے۔

عدالتوں کو دسمبر 2014 میں دہشت گردوں کی طرف سے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں کیے جانے والے قتلِ عام کے بعد، جنوری 2015 میں دو سالہ مینڈیٹ ملا تھا۔ اس حادثے میں140 طالب علم اور اساتذہ ہلاک ہوئے تھے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500