کے پی، خیبر ایجنسی میں 3 سیکورٹی اہلکار، 8 دہشت گرد ہلاک

اسٹاف رپورٹ

پشاور - ذرائع ابلاغ نے جمعہ (17مارچ) کو خبر دی ہے کہ تین سیکورٹی اہلکار اور آٹھ دہشت گرد خیبر پختونخواہ (کے پی) اور خیبر ایجنسی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

ڈان کے مطابق، انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ افواج نے جمعہ کو دو ممکنہ خودکش بمباروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جو چارسدہ ڈسٹرکٹ، کے پی میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے تربیتی مرکز میں داخل ہو گئے تھے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ایف سی کا ایک رکن فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا۔

آئی ایس پی آر نے الگ سے کہا کہ دو فوجی اور چھہ حملہ آور جمعہ کو خیبر ایجنسی میں ایک سرحدی چوکی پر ہونے والے عسکریت پسندوں کے حملے کے دوران ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی افواج نے جمعرات (16 مارچ) کو رجگال وادی، خیبر ایجنسی میں ایک فضائی حملہ کیا۔ اس نے مزید کہا کہ وہ کالعدم لشکر اسلام کے راہنما منگل باغ کی موجودگی کے بارے میں ایک خفیہ اطلاع پر عمل کر رہے تھے۔

جیو ٹی وی کے مطابق، آئی ایس پی آر نے کہا کہ "بہت سے" دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500