پاکستان سوشل میڈیا پر 'توہینِ رسالت' پر مبنی پوسٹوں کو بلاک، ختم کرے گا

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد -- ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی نے منگل (14 مارچ) کو خبر دی ہے کہ پاکستانی وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف حکام کو حکم دے رہے ہیں کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا جانے والا 'توہینِ رسالت' پر مبنی تمام مواد ہٹایا جائے یا بلاک کر دیا جائے۔

ان کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق، انہوں نے ایسا مواد پوسٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

نواز شریف نے وزارتِ خارجہ کو حکم دیا ہے کہ وہ غیر ملکی سوشل میڈیا فرموں سے توہینِ رسالت پر مبنی مواد کو بلاک کرنے کو کہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500