12 پاکستانی ملزمان اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار

سٹاف رپورٹ

کراچی — میڈیا نے خبر دی کہ پاکستانی حکام نے کم از کم 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ملک بھر سے اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا۔

دنیا ٹی وی اور جیونیوز نے خبر دی کہ پولیس نے بدھ اور جمعرات (8 اور 9 مارچ) کو کراچی میں آٹھ عسکریت پسند ملزمان کو گرفتار کیا۔

ملزمان میں سے تین افغان شہری تھے۔

دنیا ٹی وی نے خبر دی کہ بدھ (8 مارچ) کو حکام نے حیدرآباد، صوبہ سندھ میں تین ملزمان کو حراست میں لیا۔

پولیس نے راولپنڈی میں ایک عسکریت پسند ملزم کو حراست میں لیا جس کے پاس گولہ بارود، ایک دھماکہ خیز آلہ اور فیوز تھے۔ دنیا ٹی وی کے مطابق پولیس نے کہا کہ ملزم ایک بھکاری کے بھیس میں تھا۔

دنیا ٹی وی نے خبر دی کہ نفاذِ قانون کے اداروں نے باجوڑ ایجنسی اور بلوچستان میں جداگانہ آپریشنز میں اسلحہ اور گولہ بارود کے ذخیرے ضبط کر لیے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500