پولیس نے کراچی کے مغوی صنعت کار کو بازیاب کروا لیا

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد -- ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ پولیس نے کراچی کے ایک مغوی صنعت کار کو بلوچستان سے بازیاب کروا لیا ہے۔

ڈان نے بتایا کہ احسن ارشد ایوب شیخ کے اغواء کار انہیں کراچی سے بلوچستان منتقل کر رہے تھے جب پولیس نے انہیں منگل (7 مارچ) کو ضلع لسبیلہ سے بازیاب کروا لیا۔

تاہم، پولیس کی جانب سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

شیخ کو سوموار (6 مارچ) کو کراچی میں اغواء کیا گیا تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500