پاک-افغان سرحد دو دن کے لیے کھل گئی

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد - ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق، پاکستانی حکام نے منگل (7 مارچ) کو افغان سرحد پر چیک پوائنٹس کو دو دن کے لیے کھول دیا تاکہ ان پھنسے ہوئے مسافروں کو جن کے پاس درست دستاویزات موجود ہیں، دونوں اطراف جانے دیا جائے۔

جیو ٹی وی نے خبر دی ہے کہ ان دو دنوں میں صرف پیدل افراد کو، گاڑیوں کو نہیں، سرحد پار کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

دنیا ٹی وی نے منگل کو خبر دی ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے امورِ خارجہ اور قومی سیکورٹی کے مشیر سرتاج عزیز، نے پاکستان میں افغانستان کے سفیر عمر زخیلوال کو اس فیصلے سے آگاہ کیا کہ تورخم اور چمن کو بدھ (8 مارچ) تک کھلا رکھا جائے گا۔

پاکستان نے ملک بھر میں دہشت گردانہ حملوں کی لہر کے بعد، سرحد پار کرنے کی جگہوں کو 16 فروری کو بند کر دیا تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500