سرحدی حملے میں 10 عسکریت پسند ہلاک، 5 پاکستانی فوجی جانبحق

سٹاف رپورٹ

پشاور — ایکسپریس ٹربیون نے خبر دی کہ اتوار (5 مارچ) کو مہمند ایجنسی میں لڑائی کے دوران کم از کم 10 عسکریت پسند ہلاک اور پانچ پاکستانی فوجی شہید ہو گئے۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز نے کہا کہ عسکریت پسندوں نے تین سرحدی چوکیوں پر دھاوا بول دیا، مزید کہا گیا کہ افواج نے کم از کم 10 حملہ آوروں کو ہلاک کیا جبکہ ان کے اپنے پانچ افراد شہید ہوئے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا لیکن افواج کے ردِّ عمل پر ان کی پذیرائی کی۔

تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ایک دھڑے جماعت الاحرار نے ذمہ داری قبول کی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500