اسلام آباد -- ریڈیو فری یورپ/ ریڈیو لبرٹی نے خبر دی ہے کہ پاکستان انیس سال کے بعد ملک بھر میں پہلی مردم شماری اس ماہ کروائے گا۔ اس بات کا اعلان مردم شماری کے چیف کمشنر آصف باجوہ نے جمعرات (2 مارچ) کو کیا۔
باجوہ نے کہا کہ فوج مردم شماری کرنے والوں کی حفاظت کرے گی۔
1998 کی مردم شماری میں134.7 ملین کی آبادی بتائی گئی تھی۔ 2015 میں عالمی بینک نے 189 ملین کی آبادی کا تخمینہ لگایا تھا۔
نئی مردم شماری میں ہو سکتا ہے کہ بدلتی ہوئی صوبائی آبادیات سامنے آئیں اور کئی سالوں سے سیاست دانوں میں اپنے انتخاب کُنندگان کے بارے میں موجود تنازعات کا خاتمہ ہو جائے۔ یہ خبر آر ایف ای/ آر ایل نے دی ہے۔