افغانستان کی پاکستان سے سرحد دوبارہ کھولنے کی درخواست

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد — سماء نے بدھ (یکم مارچ) کو خبر دی کہ افغانستان نے پاکستان سے دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی گزرگاہ کو دوبارہ کھولنے کا کہا ہے۔

بدھ (یکم مارچ) کو جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق، افغان ڈپٹی چیف آف آرمی سٹاف جنرل مراد علی مراد نے پیر (27 فروری) کو کابل میں ایک ملاقات کے دوران پاکستانی سفیر سیّد ابرار حسین سے یہ درخواست کی۔

مراد، جنہوں نے مشترکہ انٹیلی جنس کی بنا پر دہشتگردی کے خلاف کام کرنے کا وعدہ کیا تھا، کہا کہ افغان عوام سرحد بندی سے متاثر ہو رہے ہیں۔

حسین نے یہ درخواست اسلام آباد ارسال کرنے کا وعدہ کیا۔

پاکستان نے صوبہ سندھ میں ایک خودکش بم دھماکے میں 95 صوفی مریدین کی ہلاکت کے بعد 16 فروری کو سرحد بند کر دی تھی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500