پاکستانی کابینہ نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کی منصوری دے دی

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد — جیو نیوز نے خبر دی کہ پاکستانی کابینہ نے جمعرات (2 مارچ) کو وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقہ جات (ٖفاٹا) کے لیے سیاسی اصلاحات اور حتمی طور پر علاقے کے خیبر پختونخواہ (کے پی) میں انضمام کی منظوری دے دی۔

وزیرِ اعظم میاں محمّد نواز شریف نے اجلاس کی صدارت کی۔

پارلیمان سے منظوری ملنے پر یہ انضمام متوقع طور پر پانچ سال کا عرصہ لے گا۔ اگر انضمام ہو جاتا ہے تو پاکستان نوآبادیاتی دور کے فرنٹیئر کرائم ریگولیشن، جس کا اطلاق صرف فاٹا پر ہوتا ہے، کو منسوخ کر کے اس خطے میں مقدمات کی سماعت کے لیے عدالتِ عظمیٰ کا ایک بینچ تشکیل دے گا۔

واز شریف نے اجلاس میں کہا کہ پاکستان کے تمام حصّوں کا ملک کے وسائل پر برابر حق ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500