حکام نے لاہور میں سُپر لیگ فائنل کے لیے سخت سیکورٹی کا منصوبہ بنایا ہے

اسٹاف رپورٹ

لاہور - دنیا ٹی وی نے پیر (27 فروری) کو خبر دی ہے کہ حکام طویل دورانیے سے انتظار کردہ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 2017 کے پانچ مارچ کو لاہور میں ہونے والے فائنل میچ میں، تماشائیوں اور کھلاڑیوں کے لیے سخت سیکورٹی کو یقینی بنا رہے ہیں۔

اس تقریب کے دوران، حکام قریبی سہولیات کو بند کر دیں گے تاکہ مبینہ حملہ آوروں کو اکٹھا ہونے سے روکا جا سکے۔

پی ایس ایل کے چیرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو قذافی اسٹیڈیم میں فائنل میچ منعقد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

پاکستان میں کھیلوں کی تقریبات کا پیچھا سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر لاہور میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی یادیں کرتی ہیں جو مارچ 2009 میں ہوا تھا۔ سری لنکا کے چھہ کھلاڑی زخمی ہوئے تھے اور آٹھ پاکستانی شہری ہلاک ہو گئے تھے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500