آپریشن ردالفساد میں 4 دہشتگرد ہلاک، 600 مشتبہین گرفتار

سٹاف رپورٹ

لاہور -- میڈیا نے اتوار (26 فروری) کو خبر دی کہ اعلیٰ عہدیداران کی جانب سے صوبہ پنجاب بھر میں انسدادِ دہشتگردی کے تیز تر آپریشنز کے احکامات کے بعد پاکستانی فورسز نے چار دہشتگردوں کو ہلاک کیا اور تقریباً 600 گرفتاریاں کیں۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ہفتہ (25 فروری) کو کہا کہ نیم فوجی رینجرز اور پنجاب پولیس نے مشترکہ طور پر یہ آپریشنز کیے۔

ئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ انہوں نے اسلحہ کا ایک بڑا ذخیرہ اور کالعدم مواد ضبط کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے جزُ کے طور پر پنجاب میں تلاش کی 200 سے زائد کاروائیاں کیں۔

تلاش کی یہ کاروائیاں اور گرفتاریاں اس لیے کی گئیں کیوں کہ اتوار کولاہور میں صوبائی عہدیدارن نےصوبہ بھر میں آپریشن کو تیز تر کرنے کا فیصلہ کیا۔ وفاقی حکومت نے مہلک دہشتگردانہ حملوں میں حالیہ طغیانی کے بعد ردالفساد کے احکامات جاری کیے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500