سیکورٹی فورسز نے لاہور دھماکے کے مبینہ منصوبہ ساز کو ہلاک کر دیا

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد - سیکورٹی فورسز نے کم از کم دس عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے جن میں 13 فروری کو لاہور کے خودکش دھماکے کا مبینہ منصوبہ ساز بھی شامل ہے۔ یہ خبر ذرائع ابلاغ نے دی ہے۔

ڈان کے مطابق، وجیح اللہ اور حکمت المعروف بالترتیب احرار اور قاری زبیر، دونوں کا تعلق جماعت الاحرار سے تھا، کو پاکستانی- افغان سرحد کے علاقے میں ہلاک کیا گیا ہے۔ یہ بات سیکورٹی کے ایک ذریعہ نے جمعرات (23 فروری) کو بتائی۔

ذریعہ نے بتایا کہ حکمت، افغانستان میں دہشت گردوں کے ایک ٹرانزٹ کیمپ کا کمانڈر تھا جب کہ وجیح اللہ نے لاہور کے بم دھماکوں کی منصوبہ سازی کی تھی جس میں پندرہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ڈان کے مطابق، "دولتِ اسلامیہ عراق و شام" (داعش) کے دو عسکریت پسند بھی کراچی میں فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ بات کراچی ویسٹ کے سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس ناصر آفتاب نے جمعرات (23 فروری) کو بتائی۔

انہوں نے کہا کہ عسکریت پسند ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پولیس فیض علی شگری کے گزشتہ سال کراچی میں ہونے والے قتل میں ملوث تھے۔

دریں اثنا، انسدادِ دہشت گردی کی افواج نے لشکرِ جھنگوی کے چھہ دہشت گردوں کو مظفرگڑھ ڈسٹرکٹ، پنجاب میں جمعرات (23 فروری) کو ہلاک کر دیا۔ یہ خبر جیو نیوز نے دی ہے۔ مزید خبروں کے مطابق دیگر چار ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500